جنگلی پیاز

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - خود رو پیاز جس کا پودا پیاز کے مانند ہوتا ہے مگر اس کی آل اور پوتھی میں فرق ہوتا ہے، اسقیل، لاط: Erythronium indicium "جنگلی پیاز اسی پیاز کے مانند ہوتی ہے۔"      ( ١٩٢٩ء، کتاب الادویہ، ١٠٧:٢ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ صفت 'جنگلی' کے ساتھ سنسکرت سے ہی اسم 'پیاز' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٢٩ء میں "کتاب الادویہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث